میانمار: فراڈ سینٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن، پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکی بازیاب
Web Desk
3 December 2025
تھائی آرمی نے میانمار سرحد عبور کرتے ہوئے 38 پاکستانیوں کو ریسکیو کرنے کے بعد بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کیا، رہا کیے گئے پاکستانیوں کو مرحلہ وار ڈی پورٹ کیا جائے گا، اس حوالے سے تھائی لینڈ کے حکام نے حکومت پاکستان کو خط بھی لکھ دیا۔
تھائی حکومت کا کہنا ہے کہ میانمار میں مزید 60 پاکستانی شیلٹر ہاؤس میں موجود ہیں جو فراڈ سینٹرز سے نکل کر پہنچے تھے۔تھائی حکومت نے پاکستانی اداروں سے ڈی پورٹ افراد سے تفتیش کے بعد ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا، تھائی حکومت نے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے پاکستانیوں کے نام 5 سال کے لیے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ڈالنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب ایف آئی اے حکام کے مطابق تھائی لینڈ، میانمار اور کمبوڈیا آن لائن فراڈ کے مرکز ہیں، فراڈ سینٹرز چلانے والے کال سینٹرز میں نوکریوں کے آن لائن اشتہار دیتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی
16 October 2026
ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی
16 October 2026
استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس
16 October 2026
پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
16 October 2026
امریکا ایران جنگ سے عراق کو 60 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
16 October 2026
چین کا اسرائیل سے مغربی کنارے میں بستیوں کے قیام کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
16 October 2026
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے
16 October 2026
افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین
16 October 2026