حکومت کا بڑا معاشی ریلیف: برآمدی سامان پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم
Web Desk
2 December 2025
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے برآمدی سامان پر عائد ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کے فوری اطلاق کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مشیر برائے وزیرِ خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اس اقدام کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے اس حوالے سے جاری سابقہ سرکلر لیٹرز واپس لے لیے ہیں۔
خرم شہزاد کے مطابق نجی شعبے کی قیادت میں بنائے گئے ورکنگ گروپس کے نتائج تیزی سے سامنے آ رہے ہیں اور وزیراعظم کے فیصلے پر فوری اور مؤثر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرچارج کے خاتمے سے ملکی برآمدات کو براہِ راست فائدہ ہوگا اور کاروباری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی، جو عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی مسابقت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
مشیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد برآمدی شعبے کو سہولت فراہم کرنا، آپریشنل اخراجات کم کرنا اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے برآمدی صنعت کو خاطر خواہ سہولت ملے گی اور مستقبل قریب میں برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
20 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026