کراچی کا پالک پنیر بھارت سے زیادہ مزیدار ہے، سوئیڈش آرٹسٹ کا اعتراف
Web Desk
2 November 2025
سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ کراچی کے پالک پنیر کی دیوانی ہوگئیں اور اعتراف کیا ہے کہ یہاں کا پالک پنیر بھارت اور سوئیڈین سے زیادہ مزے کا ہے۔کراچی آرٹس کونسل میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول میں شرکت کے لیے آئی سوئیڈش میورل آرٹسٹ ڈومی فاریسٹ پاکستان میں دو بڑے وال آرٹ پینٹنگز بنا رہی ہیں، جن میں محبت، فطرت اور انسانی تعلق کو علامتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
ڈومی نے کہا کہ یہ ان کا پاکستان میں پہلا تجربہ ہے جو مثبت توانائی اور محبت سے بھرپور ہے۔ وہ پہلی بار اپنے اسسٹنٹس کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔اپنے فن کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ علامتی انداز میں کام کرتی ہیں، ان کی پینٹنگ میں وائی کنگ کشتی، ریچھ کے پنجے، بچہ اور آنکھیں شامل ہیں جو طاقت، حفاظت اور زندگی کی ابتدا کی علامت ہیں۔ڈومی نے پاکستانی کھانوں کی بھی تعریف کی، خاص طور پر پالک پنیر کی اور ہنستے ہوئے کہا میں نے اسے سویڈن اور بھارت میں بھی کھایا ہے، مگر یہاں یہ زیادہ مزیدار اور مصالحے دار ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
18 June 2026
مولانا طارق جمیل کو رولیکس گھڑی کا تحفہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
18 June 2026
سنچیتا کہتی تھی سشانت کی طرح جان دوں گی، دوست کا لرزہ خیز انکشاف
18 June 2026
کالا ہرن تنازع، سلمان خان عدالت پہنچ گئے، گووند نامدیو کو قانونی نوٹس
17 June 2026
دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو سلام، طارق عزیز کو مداحوں سے بچھرے چھ برس بیت گئے
17 June 2026
معروف ترک اداکارہ ایجے ارتیم 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
17 June 2026
22 سالہ بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت، سشانت سنگھ راجپوت کا نام بھی سامنے آگیا
16 June 2026
خواتین پر تیزاب حملے، خلیل الرحمان قمر نامناسب بیان دینے پر تنقید کی زد میں آگئے
16 June 2026