’سیو امریکا ایکٹ‘ پاس ہو گیا تو 100 سال تک ریپبلکنز ہار نہیں سکیں گے، ٹرمپ
Web Desk
4 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ساؤتھ ڈکوٹا میں امریکہ کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کے تاریخی جشن سے خطاب کرتے ہوئے اپنی سیاسی جماعت اور امریکی طاقت کے حوالے سے بڑے دعوے کر دیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر ’سیو امریکہ ایکٹ‘ (Save America Act) پاس ہو گیا، تو ریپبلکن پارٹی اگلے 100 سال تک امریکی انتخابات میں شکست سے دوچار نہیں ہو سکے گی۔
امریکی صدر نے قوم کو ڈھائی سو سالہ تاریخی آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ آج دنیا کا سب سے طاقتور، مستحکم اور ترقی یافتہ ملک ہے جو کسی صورت ناکام نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی تاریخ میں کسی بھی قوم نے اتنی عظیم کامیابی کا جشن اتنے شاندار انداز میں نہیں منایا جتنا امریکہ منا رہا ہے۔
داخلی سیاست پر بات کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی پیشگوئی کی کہ ریپبلکن پارٹی مڈ ٹرم الیکشن (Mid-term Elections) میں بھی شاندار کامیابی حاصل کرے گی، بشرطیکہ وہ خود کوئی بڑی غلطی نہ کریں۔ اس دوران انہوں نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اپوزیشن (ڈیموکریٹس) اقتدار میں آتے ہی فِلی بسٹر (Filibuster) کو ختم کر دیں گے، جو کہ ملکی استحکام کے لیے ٹھیک نہیں ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے امریکی اقدار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 250 سال مکمل ہونے پر امریکہ دنیا کی قدیم ترین اور سب سے زیادہ آزاد جمہوریہ بن کر ابھرا ہے، جس کے پاس دنیا کا سب سے منصفانہ، پائیدار آئین اور مضبوط ترین ریاست موجود ہے۔ انہوں نے امریکہ کو انسانی تاریخ کی سب سے کامیاب اور غیر معمولی قوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا۔
خارجہ پالیسی اور فوجی طاقت پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ سے امن پسند رہا ہے اور مشکل وقت میں ہمسایوں کی مدد کی ہے، لیکن وہ اپنی سلامتی پر کسی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے اپنے دورِ حکومت کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم نے وینزویلا کو ایک ہی دن میں شکست دی اور ایران کو ایک انتہائی طاقتور ترین حملے کے ذریعے مکمل ناکامی سے دوچار کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ
22 November 2026
اماراتی صدر سے امریکی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
22 November 2026
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا
22 November 2026