LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب، پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ایران معاہدہ جوہری ہتھیاروں کے خلاف مضبوط دیوار ثابت ہوگا: ٹرمپ امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی وائٹ ہاؤس میں یو ایف سی ایونٹ پر مبینہ حملے کی سازش ناکام، 5 مشتبہ افراد گرفتار امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا یران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جناب محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر فضائی پابندی 24 جولائی کی صبح تک بڑھا دی۔ پی اے اے نوٹم بغیر چمچوں اور پروٹوکول کے باہر نکلیں تاکہ اندازہ ہو،خواجہ اظہار الحسن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا:مریم اورنگزیب سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی انسدادِ دہشت گردی عدالت: علیمہ خان احتجاج کیس میں محسن نقوی اور عطا تارڑ کو طلب کرنے کی درخواست پر دلائل مکمل، پارٹی میں دھڑے بندی نہیں لیکن کچھ لوگوں کے اختلافات ہیں,علی امین گنڈاپور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس: ایف بی آر کا نیا “فیس لیس آڈٹ سسٹم” اور ٹیکس چوری کے ہولناک انکشافات محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، انسداد دہشتگردی تعاون پر اتفاق

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار بلے باز رابن سمتھ چل بسے

Web Desk

2 December 2025

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق رابن اسمتھ کے اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں اپنے فلیٹ میں اچانک انتقال کر گئے، موت کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہے اور اس کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد کیا جائے گا۔

ان کے خاندان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسمتھ ایک دلیر اور شان دار بیٹر تھے، جنہوں نے ہیمپشائر اور انگلینڈ دونوں کے لیے یادگار کارکردگیاں دکھائیں اور بے شمار مداح بنائے۔

اہل خانہ نے زور دیا ہے کہ اگرچہ ریٹائرمنٹ کے بعد رابن اسمتھ کی ذہنی صحت اور الکحل کے مسائل پر کافی بات ہوتی رہی، لیکن ان باتوں کو ان کی موت کی وجہ سے نہ جوڑا جائے۔

خیال رہے کہ رابن اسمتھ 1990 کی دہائی میں انگلینڈ کے مقبول ترین بیٹرز میں شمار ہوتے تھے، انہوں نے 1988 سے 1996 کے دوران 62 ٹیسٹ میچز میں انگلیںڈ کی نمائندگی کی اور 43.67 کی اوسط سے 4236 رنز بنائے۔

رابن اسمتھ 1992 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں فائنل میں پاکستان سے شکست کھانے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے، انہوں نے 71 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 39.01 کی اوسط سے 2419 رنز بنائے، ان کی 1993 میں آسٹریلیا کے خلاف 167 رنز کی ناقابل شکست اننگز 23 سال تک انگلینڈ کی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز رہی