LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے امریکی مڈٹرم انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے عالمی تنازعات میں شدت، سی آئی ایس ممالک کو مشترکہ سلامتی کیلئے تعاون بڑھانا ہوگا: پوتن مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئے ایرانی بحریہ کا 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات: پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی وزیراعظم کے نام پر 13 ہزار روپے انعام کا لالچ: این سی سی آئی اے نے شہریوں کو جعلی پیغامات اور سائبر فراڈ سے خبردار کر دیا آزاد کشمیر پولیس کی چوکی پر فائرنگ میں زخمی سندھ رینجرز کے نائیک شہید پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری

پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر

Web Desk

3 July 2026

پاکستان نے عالمی سطح پر ڈیجیٹلائزیشن کے میدان میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (ITU) کے جاری کردہ ‘آئی سی ٹی ڈویلپمنٹ انڈیکس 2026’ میں پاکستان کی درجہ بندی اور اسکور میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا مجموعی اسکور 56.4 سے بڑھ کر 67.7 تک پہنچ گیا ہے، جو کہ مجموعی طور پر 20 فیصد کی شاندار بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

عالمی رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے ‘کنیکٹیویٹی’ (Connectivity) کے شعبے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22.8 پوائنٹس کا اضافہ حاصل کیا ہے، جس کے بعد ملک کا ‘میننگ فل کنیکٹیویٹی اسکور’ (Meaningful Connectivity Score) اب 79 کی اعلیٰ سطح پر جا پہنچا ہے۔ اس انقلابی پیشرفت کے نتیجے میں بین الاقوامی انڈیکس کی درجہ بندی (Ranking) میں پاکستان کی پوزیشن میں اندازاً 27 درجے کی بڑی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، جسے ملک کے ڈیجیٹل سفر میں ایک گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے۔

اس تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوراندیش قیادت میں حکومت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے کو اولین ترجیحات میں شامل رکھے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بہتر ہوتی ہوئی کنیکٹیویٹی اور انٹرنیٹ کی رسائی سے ہمارے باصلاحیت نوجوانوں، طلبہ، فری لانسرز اور کاروباری افراد کے لیے ترقی کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان بھر میں سستی، قابلِ اعتماد اور معیاری ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کے لیے اپنے اقدامات مسلسل جاری رکھے گی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ آئی ٹی یو (ITU) انڈیکس میں پاکستان کی اس شاندار سفارتی و تکنیکی کامیابی سے عالمی سرمایہ کاروں اور بڑی بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ایک انتہائی مثبت اور جاندار پیغام جائے گا، جس سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہوں گی۔