بغیر بجلی کے سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے والی ٹیکنالوجی تیار
Web Desk
2 July 2026
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور شینزن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا انقلابی پروٹوٹائپ آلہ تیار کر لیا ہے جو بغیر بجلی اور فوسل فیول کے، محض سورج کی روشنی کی مدد سے سمندر کے کھارے پانی کو پینے کے صاف پانی میں تبدیل کر سکتا ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، یہ نئی ٹیکنالوجی نانو پارٹیکلز اور تھری ڈی (3D) اسٹرکچر پر مبنی ایک نئے فوٹو تھرمل میٹریل کی بدولت ممکن ہوئی ہے، جو 90.2 فیصد سورج کی حرارت کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سسٹم کے باعث پانی صاف کرنے کی لاگت دکان سے منرل واٹر کی بوتل خریدنے سے بھی کم ہو جائے گی۔ ایک کامیاب کلینیکل ٹرائل کے دوران اس ڈیوائس سے تیار کردہ پانی کو بغیر کسی بجلی کے استعمال کے، ہفتوں تک 5 اسکوائر میٹر زرعی زمین پر کاشتکاری کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے پانی کے حصول کی لاگت میں مزید کمی آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
زمین کو سیارچے سے بچانے کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی تجویز
2 July 2026
یوزر نیم فیچر پر بھارتی خدشات مسترد، واٹس ایپ نے واضح موقف بیان کردیا
2 July 2026
چیٹ جی پی ٹی کو امریکی شہری نے عدالت میں گھسیٹ لیا، سنگین الزمات
1 July 2026
سونی کا پلے اسٹیشنز سے متعلق اہم فیصلہ
1 July 2026
ای میلز کو اب آواز دے کر بھی تلاش کرسکتے ہیں
1 July 2026
مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی انسانی سمجھ اور حکومتی قوانین سے آگے نکل گئی، اقوام متحدہ کا انتباہ
1 July 2026
بھارتی نیوز چینلز ہیک، نشریات کے دوران پاکستانی قومی ترانہ چلنے لگا
1 July 2026
چین: سمندری پانی پینے کے قابل بنانے کے لیے ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت
1 July 2026