امریکا کے وسطی مغربی حصوں میں شدید برفانی طوفان، ہزاروں پروازیں معطل
Web Desk
1 December 2025
امریکا کی وسطی مغربی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئیں، جہاں نیو یارک، الینوائے اور مشیگن سمیت متعدد علاقوں میں عمارتیں، مکانات اور شاہراہیں دو فٹ سے زائد برف کی موٹی تہہ میں دب گئیں۔
خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ شکاگو ایئرپورٹ پر 8.4 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، جو نومبر میں شہر کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں، یخ بستہ ہواؤں اور مزید برفباری کے ساتھ سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ
23 August 2026
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز
23 August 2026