پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 13 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی
Web Desk
28 June 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے آئندہ غیر ملکی دورے کے لیے 13 جولائی 2026 کو اسلام آباد سے ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق، ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی سربراہی میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی 8 جولائی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق قومی اسکواڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 13 جولائی کو اڑان بھرے گا۔ قومی “ریڈ بال” (ٹیسٹ) کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اس وقت قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے، جس کے 2 جولائی کو اختتام پذیر ہونے کا امکان ہے۔ یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) دورہ ویسٹ انڈیز اور دورہ انگلینڈ دونوں کے لیے 17 ارکان پر مشتمل ایک ہی مشترکہ اسکواڈ کا اعلان کرے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا، جبکہ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ روانہ ہوگی، جہاں وہ 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اہم سیریز کھیلے گی۔ اس سیریز کا باقاعدہ آغاز 19 اگست سے ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے وزیراعظم رواں ہفتے ایران کا دورہ کریں گے
30 June 2026
بلوچستان کی سرحر پر افغان طالبان رجیم کے4 ڈرونز کو سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا
30 June 2026
اسپائیڈر مین کے نئے ٹیزر میں لیونل میسی کی جھلک، کیا فٹبالر کوئی اہم کردار ادا کررہے ہیں؟
30 June 2026
توثیق حیدر اور فرح سعدیہ کی شادی کی تصاویر وائرل، خود حقیقت بیان کردی
30 June 2026
فیفا ورلڈ کپ: ناروے نے آئیوری کوسٹ کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
30 June 2026
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک سانحہ کاہنہ میں جاں بحق معصوم بچوں کے گھر پہنچ گئے
30 June 2026
کاہنہ حادثہ پر ایجوکیشن اتھارٹی کی رپورٹ تیار، ضلعی انتطامیہ کو ارسال
30 June 2026
چمن میں پولیس وین سے قیدی فرار، شہر بھر میں ناکہ بندی
30 June 2026