ڈراما ’دھوپ کنارے‘ کی کامیابی کے بعد آدھا چہرہ مفلوج ہوگیا تھا، مرینہ خان
Web Desk
30 November 2025
مرینہ خان نے حال ہی میں پی ٹی وی کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی اور اپنے کیریئر کے کچھ یادگار لمحات کے ساتھ ساتھ ذاتی مشکلات بھی شیئر کیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جن دنوں ان کے ڈرامے پی ٹی وی پر نشر ہوتے تھے، ان کے لیے عوامی مقامات پر جانا بہت مشکل ہو جاتا تھا کیونکہ لوگ باآسانی انہیں پہچان لیتے تھے۔انہوں نے خاص طور پر ڈراما سیریل دھوپ کنارے کا ذکر کیا، جو بہت مقبول ہوا، اس کے نشر ہونے سے قبل معروف اداکار بہروز سبزواری نے انہیں ایک عوامی جگہ پر پان کھاتے دیکھ کر مذاق میں کہا تھا کہ ابھی تو بہت مزے سے کھا رہی ہو، دیکھوں گا کہ ڈراما نشر ہونے کے بعد کیسے کھاؤ گی۔اداکارہ نے کہا کہ بہروز سبزواری بالکل درست کہہ رہے تھے کیونکہ ڈرامے کی مقبولیت کے بعد عوامی جگہوں پر جانا اور بھی مشکل ہوگیا تھا، لیکن انہوں نے پھر بھی کہیں جانا نہیں چھوڑا تھا۔مرینہ خان نے انکشاف کیا کہ اس ڈرامے کے فوری بعد ان کے کیریئر کے عروج کے وقت انہیں ایک خوفناک طبی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا، ان کے آدھے چہرے پر فالج ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے وہ اس حصے کو صحیح سے حرکت نہیں دے پا رہیں تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں عوامی مقامات پر جانے سے منع کیا تھا، لیکن انہوں نے عوامی رائے کی پرواہ کیے بغیر اپنی زندگی معمول کے مطابق گزاری اور اس دوران شادیوں اور دیگر تقریبات میں بھی شرکت کرتی رہی
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026