LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ کردیا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست سننے والا سنگل بنچ تحلیل اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال جنگ سے بہتر بات چیت ہوتی ہے: بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات امریکا ایران مفاہمت کا خیر مقدم، پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا: صدر آصف زرداری پنجاب میں ذاتی جہاز کے لیے پیسے ہیں بنیادی ضروریات کے لیے نہیں ہیں,شہریار آفریدی بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی اور معالج تک رسائی کا کیس وکالت نامہ نہ ہونےسماعت ملتوی ملاقاتوں پر پابندی:سپریم کورٹ کا ہوم سیکریٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری

اسی طرح چلوں گی جیسے دنیا پر میرا ہی اختیار ہو،متھیراکا ناقدین کو دو ٹوک جواب

Web Desk

30 November 2025

بولڈ شخصیت اور صاف گوئی کے باعث شہرت رکھنے والی ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہیں، حال ہی میں فیشن شو کے دوران ان کی ریمپ واک کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد متعدد صارفین نے ان کی واک اور ظاہری خدوخال پر سخت تنقید کی۔

وائرل ویڈیو پر کچھ صارفین نے کہا کہ متھیرا پہلے زیادہ خوبصورت دکھتی تھیں جبکہ اب ان کا وزن بڑھ گیا ہے، کچھ نے ان کی واک کو غیرمعیاری قرار دیا، ایک صارف نے طنز کرتے ہوئےلکھااس سے اچھی واک تو میں کر لو”جبکہ چند صارفین نے نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں “ملازمہ جیسی”قرار دیا۔مسلسل تنقید کے بعد متھیرا نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ لوگ ان کے بارے میں منفی باتیں بنا رہے ہیں، حالانکہ وہ صرف اپنی صحت پر توجہ دیتے ہوئے خوش رہنے کی کوشش کر رہی ہیں۔متھیرا کے مطابق انہیں شو میں بطور ماڈل مدعو کیا گیا تھا اور انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا تاہم بیمار ذہنیت رکھنے والے پیجز ان کے خلاف بے بنیاد باتیں پھیلا رہے ہیں۔متھیرا نے بتایا کہ ان کا گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے اور وہ تھائرائڈ کے مسائل کا بھی سامنا کر رہی ہیں، اس کے باوجود تنقید کرنے والے لوگ صورتحال کو سمجھے بغیر طنزیہ رویّہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے پیجز اور ان پر نازیبا تبصرے کرنے والوں پر انہیں افسوس ہے،اپنے بیان کے آخر میں متھیرا نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ وہ ایک تنگ نظر معاشرے میں حوصلے اور اعتماد کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں اور آگے بھی ایسے ہی بڑھتی رہیں گی، ان کے بقول”میں اپنے لیے اسی طرح چلوں گی جیسے دنیا پر میرا ہی اختیار ہو