LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو فنڈز جاری کئے جانے کی خبروں کی تردید پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی پاکستان عالمی سطح پر امن اور استحکام کی علامت بن رہا ہے، اسحاق ڈار صدر مملکت اور وزیراعظم کا وینزویلا میں زلزلے سے تباہی و نقصان پر اظہار افسوس ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے: ایران 9 محرم کے جلوس برآمد ہونا شروع، سکیورٹی ہائی الرٹ، موبائل فون سروس جزوی معطل آبنائے ہرمز کی ٹریفک معمول کی طرف واپس آ گئی ہے، میری ٹائم ٹریکر قطر و سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال برازیل نے سکاٹ لینڈ کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی امریکہ سمیت مختلف ممالک میں 7.5 شدت کا زلزلہ، وینزویلا میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ، سونامی وارننگ جاری اٹلی نے ایران جنگ میں امریکہ کو مدد فراہم کرنے کا نیٹو چیف کا بیان مسترد کر دیا مارک روٹے کا بیان جنگ میں نیٹو کی فعال شمولیت کا واضح اور سنگین اعتراف ہے، ایران

پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف ٹربیونلز ہفتے سے کارروائیاں شروع کرینگے

Web Desk

25 June 2026

پنجاب حکومت نے زمینوں پر ناجائز قبضوں اور قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے لیے “پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ 2025” کے تحت نامزد ججز کو خصوصی پراپرٹی ٹربیونلز مقرر کر کے باقاعدہ اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہفتہ کے روز سے صوبہ بھر میں یہ ٹربیونلز اور ڈی آر سی (Dispute Resolution Committee) کمیٹیاں زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف ہنگامی کارروائیوں کا آغاز کر دیں گی۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ اہم ترین اقدام پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ 2025 کے سیکشن 11 کے تحت کیا گیا ہے، جبکہ اس معاملے پر اس سے قبل جاری کیے گئے تمام سابقہ نوٹیفکیشنز کو فوری طور پر منسوخ تصور کیا جائے گا۔

حکومتِ پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے ساتھ تفصیلی مشاورت مکمل کرنے کے بعد صوبے کے ہر ضلع میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو متعلقہ پراپرٹی ٹربیونلز کا جج مقرر کیا ہے۔ یہ تعیناتیاں اور عدالتی اختیارات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ہونے والے ٹربیونل ججز 

  • ملتان: ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین

  • لاہور: ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل

  • فیصل آباد: ایڈیشنل سیشن جج عمران شفیع خان

  • راولپنڈی: ایڈیشنل سیشن جج چوہدری قاسم جاوید

  • گوجرانوالہ: ایڈیشنل سیشن جج محمد فرحان نبی

  • سیالکوٹ: ایڈیشنل سیشن جج عابد رضا خان

  • شیخوپورہ: ایڈیشنل سیشن جج عبدالحمید

  • قصور: ایڈیشنل سیشن جج محمد اشفاق

  • سرگودھا: ایڈیشنل سیشن جج ظفر حیات

  • بہاولپور: ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام

  • رحیم یار خان: ایڈیشنل سیشن جج محمد بلال

  • بہاولنگر: ایڈیشنل سیشن جج محمد صلابت جاوید

  • خانیوال: ایڈیشنل سیشن جج عبداللہ عثمان

  • وہاڑی: ایڈیشنل سیشن جج محمد عمران

  • لودھراں: ایڈیشنل سیشن جج حمد ایاز

  • ڈی جی خان: ایڈیشنل سیشن جج سرفراز حسین

  • مظفر گڑھ: ایڈیشنل سیشن جج محمد احمد حسنین خان

  • لیہ: ایڈیشنل سیشن جج محمد پرویز نواز

  • راجن پور: ایڈیشنل سیشن جج محمد اشرف

  • ساہیوال: ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم

  • پاکپتن: ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ

  • اوکاڑہ: ایڈیشنل سیشن جج خلیل احمد خان

  • جھنگ: ایڈیشنل سیشن جج عمر فاروق خان

  • چنیوٹ: ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ: ایڈیشنل سیشن جج محمد کاشف

  • گجرات: ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک

  • حافظ آباد: ایڈیشنل سیشن جج عمر رشید

  • منڈی بہاؤالدین: ایڈیشنل سیشن جج محمد فخر آفتاب احمد

  • جہلم: ایڈیشنل سیشن جج مرزا اورنگ زیب

  • چکوال: ایڈیشنل سیشن جج قاسم علی بھٹی

  • اٹک: ایڈیشنل سیشن جج ندیم احمد سہیل چیمہ

  • خوشاب: ایڈیشنل سیشن جج محمد بشیر

  • بھکر: ایڈیشنل سیشن جج محمد اعظم جاوید

  • میانوالی: ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور

  • نارووال: ایڈیشنل سیشن جج عالم شیر

  • ننکانہ صاحب: ایڈیشنل سیشن جج مجاہد شیردل چیمہ

انتظامیہ کی جانب سے اس ہائی پروفائل نوٹیفکیشن کی نقول چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) پنجاب، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سمیت صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) اور دیگر اعلیٰ سول و پولیس حکام کو باقاعدہ ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ قانون کے نفاذ اور زمینوں کو واگزار کرانے کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔