پاک فوج کے زیر اہتمام کوئٹہ میں خواتین کی سائیکل ریس
Web Desk
30 November 2025
کوئٹہ میں 5.9 کلومیٹر کی سائیکل ریس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سائیکل ریس میں شریک خواتین نے پُرکشش اور چیلنجنگ راستے پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات، تمغے اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، سائیکل ریس میں سب سے کم عمر اور معمر شرکاء کو بھی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات دیے گئے۔شرکاء نے بلوچستان میں صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سائیکل ریس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔سائیکل ریس کی شرکاء نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس خواتین کیلئے بہت ضروری ہیں، بلوچستان میں مزید ایونٹس کرائے جائیں، بلوچستان میں خواتین کی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے اس طرح کے مزید ایونٹس بہت ضروری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فیفا آسیان کپ، پاکستان کے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان، کوچ ویزا تاخیر کے باعث کیمپ سے باہر
20 September 2026
ایشن گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کا ایونٹ میں شاندار آغاز، تھائی لینڈ کو 9-0 سے ہرادیا
20 September 2026
وسیم اکرم نے بابراعظم کے کپتانی لینے کو غلط فیصلہ قرار دیدیا
20 September 2026
بنگلہ دیش: بلائنڈ ٹی20 ایشیا کپ 2026 کا شیڈول جاری
20 September 2026
ایشین گیمز: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا سے شکست
20 September 2026
ثقلین مشتاق اپنے داماد شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کرواتے تھے: توصیف احمد
19 September 2026
جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز، پاکستانی دستے کی پروقار انٹری
19 September 2026
منتخب اسکولز کے کھلاڑیوں کی تربیت اور غذائیت پر توجہ دیں گے، محسن نقوی
19 September 2026