LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

اسلام آباد، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کا زلزلہ

Web Desk

22 June 2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سمیت گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

محکمہ موسمیات (PMD) کے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی سائنسی اعداد و شمار کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زمین کے نیچے اس کی گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا کوہِ ہندوکش ریجن تھا۔

اسلام آباد، پشاور، بٹگرام، سوات اور ایبٹ آباد سمیت ان کے تمام ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے واضح جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کثیر المنزلہ عمارتیں اور گھر لرز اٹھے، جس کے فوراً بعد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے لوگ شدید خوف کے عالم میں اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر کھلے میدانوں میں نکل آئے۔

زلزلے کے فوراً بعد ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ریسکیو حکام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرسکون رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال، جانی و مالی نقصان کی اطلاع یا مدد کے لیے فوری طور پر ان کے ہیلپ لائن نمبر 1122 پر رابطہ کریں۔ فی الحال کسی بڑے نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔