سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال
Web Desk
22 June 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز زبردست تیزی اور مثبت زون کے ساتھ ہوا ہے، جس کی بنیادی وجہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے کامیاب امن مذاکرات اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز، مارکیٹ کھلتے ہی سرمایاکاروں کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا، جس کے باعث پی ایس ایکس کا بینچ مارک کے ایس ای-100 (KSE-100) انڈیکس 1 ہزار 223 پوائنٹس کے شاندار اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 80 ہزار 500 پوائنٹس کی نئی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طور پر 2 ہزار 475 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 1 لاکھ 78 [ہزار] 922 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، جبکہ گذشتہ ہفتے انڈیکس کی یومیہ بلند ترین سطح 1 لاکھ 82 ہزار 185 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 77 ہزار 836 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔ تاہم، موجودہ مثبت بین الاقوامی سفارتی ماحول اور معاشی اعشاریوں نے مارکیٹ کو دوبارہ تیزی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
22 June 2026
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
22 June 2026
بشریٰ بی بی کی بیٹی کا اڈیالہ جیل انتظامیہ کے خلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، پولیس کو درخواست موصول
22 June 2026
پنکی کیس میں پردہ نشینوں کے نام ہیں لیکن کچھ بھی نہیں ہوگا,سردار لطیف کھوسہ
22 June 2026
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
22 June 2026
سوچا تھا ہاتھ ملانے سے معاملات بہتر ہونگے: بیرسٹر گوہر
22 June 2026
امریکہ اور ایران کے درمیان 60 روزہ روڈ میپ پر اتفاق خوش آئند ہے: سوئٹزر لینڈ
22 June 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے معاملے پر اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں پر کڑی تنقید
22 June 2026