LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو گھروں پر ٹاور لگانے والا بل جاہلانہ اور غاضبانہ ہے: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 70 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط رانا ثنااللہ نے وزیراعظم کی تبدیلی بارے خبریں بے بنیاد قرار دے دیں ڈیمو کریٹس کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی:ٹرمپ بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی: خواجہ آصف 9 مئی سانحہ:ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو 10،10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت 407 کھرب 41 ارب روپے کے لازمی اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش وزیرخارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قاہرہ روانہ بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث مکمل، 232 ارکان نے حصہ لیا پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیادوں پر 15.28 فیصد اضافہ

پی ٹی اے کی ڈیجیٹل سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے اہم ایڈوائزری جاری

Web Desk

20 June 2026

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر فراڈز کے تدارک اور شہریوں کی ڈیجیٹل سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع ایڈوائزری جاری کی ہے۔ پی ٹی اے نے صارفین کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے آن لائن اکاؤنٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے مضبوط اور منفرد پاس ورڈز استعمال کرنے کی عادت اپنائیں اور ایک سے زیادہ اکاؤنٹس کے لیے کبھی بھی ایک ہی پاس ورڈ استعمال نہ کریں۔ ترجمان کے مطابق، مختصر اور آسان پاس ورڈز سائبر خطرات میں اضافے کا باعث بنتے ہیں، اس لیے پاس ورڈ میں اپنا نام، تاریخِ پیدائش یا ‘1234’ جیسے آسان نمبرز استعمال کرنے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس پر ‘دو مرحلہ جاتی تصدیق’ (Two-Factor Authentication) لازمی فعال کریں اور اپنے پاس ورڈز کو باقاعدگی سے تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں کسی بھی دوسرے شخص کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ پی ٹی اے نے جدید ترین سکیورٹی فیچرز، جیسے فنگر پرنٹ یا چہرے کی شناخت (Biometric Features) کو روایتی پاس ورڈز پر ترجیح دینے کی سفارش کی ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک مضبوط پاس ورڈ ہی محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کی ضمانت ہے، لہٰذا شہری سائبر حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔