LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

غریبوں پر بوجھ اور امیروں کو ریلیف ، پی ٹی آئی نے بجٹ مسترد کردیا

Web Desk

12 June 2026

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے غریب دشمن اور امیروں کو فائدہ پہنچانے والا بجٹ قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کا بجٹ ہے جس میں عام شہریوں پر بوجھ ڈالا گیا ہے جبکہ مراعات یافتہ طبقے کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے بجٹ میں اعداد و شمار میں ردوبدل اور ہیرا پھیری کی ہے، جبکہ ٹیکس پالیسی ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

شیخ وقاص اکرم کے مطابق فیس لیس آڈٹ سسٹم کے ذریعے کاروباری طبقے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ ٹیکس چوری کے بڑے معاملات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سے چار بجٹ میں حکومت نے مسلسل نئے ٹیکس عائد کیے ہیں، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہ بجٹ غریبوں کو معمولی ریلیف دے کر امیروں کو فائدہ پہنچاتا ہے، اس لیے اسے مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا، بجٹ دستاویزات پھاڑ دیں اور وزیر خزانہ کی تقریر کا بائیکاٹ بھی کیا۔