LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

بجٹ میں تنخواہ دار افراد کیلئے بڑا ریلیف، ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز

Web Desk

12 June 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے انکم ٹیکس کی مختلف شرحوں میں کمی اور اضافی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد تنخواہ دار افراد پر مالی دباؤ کم کرنا اور انہیں زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے، اسی مقصد کے تحت آمدنی کے مختلف درجوں پر ٹیکس کی شرحوں میں ردوبدل تجویز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سالانہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے آمدن رکھنے والے افراد کیلئے انکم ٹیکس کی شرح 23 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق 41 لاکھ سے 56 لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والوں کیلئے ٹیکس کی شرح 29 فیصد جبکہ 56 لاکھ سے 70 لاکھ روپے آمدن پر ٹیکس کی شرح 32 فیصد مقرر کرنے کی تجویز بجٹ کا حصہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تنخواہ دار طبقے پر عائد اضافی ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس سے لاکھوں ملازمت پیشہ افراد مستفید ہوسکیں گے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ سالانہ 15 کروڑ سے 50 کروڑ روپے آمدن کے مختلف درجوں پر عائد سپر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن رکھنے والوں کیلئے سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔