LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، بیشتر معاشی اہداف حاصل نہ ہوسکے

Web Desk

10 June 2026

رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، جس میں معاشی کارکردگی کے اہم اشاریے سامنے لائے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال میں مجموعی طور پر زیادہ تر معاشی اہداف حاصل نہیں کیے جا سکے۔ ملکی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی جبکہ مقررہ ہدف 4.2 فیصد تھا۔ اسی طرح فی کس آمدن کا سالانہ ہدف بھی پورا نہ ہوسکا۔

اعداد و شمار کے مطابق فی کس سالانہ آمدن 5 لاکھ 33 ہزار 629 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ زرعی شعبے کی شرح نمو 2.89 فیصد رہی جبکہ ہدف 4.5 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔ صنعتی شعبے کی گروتھ 3.51 فیصد رہی جو 4.3 فیصد کے ہدف سے کم ہے۔

بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی کے شعبے میں شرح نمو منفی 10.63 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا ہدف 3.5 فیصد تھا۔ خدمات کے شعبے کی شرح نمو 4.09 فیصد رہی جو معمولی طور پر ہدف کے قریب ہے۔