LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت این ای سی کا اہم اجلاس، نئے مالیاتی بجٹ کے لیے 4,715 ارب روپے کا مجموعی ترقیاتی پروگرام تجویز

Web Desk

10 June 2026

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا ایک اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں آئندہ مالیاتی بجٹ برائے 26-2027 کے معاشی اہداف اور ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا حتمی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کی اعلیٰ قیادت اور وفاقی مقتدر حلقے شریک ہیں۔ شرکاء میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، وزیرِ اعلیٰ سندھ، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اور پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال بھی اجلاس کی بریفنگ میں موجود ہیں۔

اجلاس کے دوران وفاق اور صوبوں کے درمیان ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور آئندہ مالی سال کے معاشی روڈ میپ پر تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، مالی سال 27-2026 کے قومی ترقیاتی پروگرام کا مجموعی حجم 4 ہزار 715 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، وفاق کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 1 ہزار 126 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مجوزہ وفاقی حجم میں مزید 200 ارب روپے کا اضافہ بھی متوقع ہے۔ صوبوں کے مختلف فلاحی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 3 ہزار 138 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کا یہ اجلاس ملک کی مجموعی معاشی ترقی اور بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے، جہاں وفاق اور صوبوں کے مابین اہم مالیاتی امور پر اتفاقِ رائے پیدا کیا جا رہا ہے۔