LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم، فرخ حبیب و دیگر اشتہاری قرار گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں، آخری حد پر نہیں جانا چاہتے: امیر مقام ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف این سی سی آئی اے کے خصوصی یونٹس قائم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد اچھا استاد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کی بنیاد رکھ سکتا ہے: مریم نواز یمنی وزیر خارجہ کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورۂ پاکستان، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے ملاقاتیں متوقع مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز 7 اکتوبر کے حملے ہماری ناکامی تھے، سبق سیکھنا ہوگا: سربراہ اسرائیلی فوج دبئی میں بزرگ شہریوں کیلئے نئے ہیریٹیج ولیج منصوبے کا باقاعدہ آغاز

ہمارے نوجوان باصلاحیت، فری لانسنگ اور متعدد پلیٹ فارمز سے روزگار کما رہے: شزہ فاطمہ

Web Desk

9 June 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جو فری لانسنگ اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ملک بیٹھے باوقار روزگار کما رہے ہیں، تاہم موجودہ دور میں مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی تعلیم اور ہنر سیکھنا اب وقت کی سب سے اہم ضرورت بن چکا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ خصوصی تقریب ’’اے آئی سیکھو 2026‘‘ سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید ترین ڈیجیٹل مہارتوں کو اپنائیں تاکہ عالمی مارکیٹ کا مقابلہ کیا جا سکے۔یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان کی سرپرستی میں اس انقلابی پروگرام کا آغاز رواں سال اپریل میں کیا گیا تھا۔ یہ پروگرام پاکستان کی ٹیک تاریخ کا ایک بڑا سنگِ میل مانا جا رہا ہے، جس میں چار بڑے اسٹیک ہولڈرز شراکت دار ہیں

گوگل فار ڈیویلپرز (Google for Developers)وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام (MoITT)ٹیلی نار پاکستان (Telenor Pakistan)انووِسٹا (Innovista)اس ملک گیر مہم کا بنیادی مقصد پاکستان کے لاکھوں نوجوانوں اور ٹیک ڈویلپرز کو جدید مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارتیں بالکل مفت فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ اس کے تحت پاکستان میں پہلی بار ’وائب کوڈنگ‘ (Vibe Coding) متعارف کروائی جا رہی ہے۔اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پروگرام کے شرکا کو کسی بھی پیچیدہ پروگرامنگ زبان (جیسے ازخود کوڈ لکھنا) کو سیکھے بغیر، صرف سادہ اور عام زبان میں ہدایات (Prompts) دے کر پیشہ ورانہ موبائل ایپلی کیشنز اور ڈیجیٹل کھیل (Games) تیار کرنے کی تربیت دی جائے گی۔

آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ’اے آئی سیکھو 2026‘ پروگرام سے نہ صرف ملک میں فری لانسنگ کے کلچر کو مزید فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر اور سافٹ ویئر برآمدات (IT Exports) میں بھی اربوں ڈالر کا اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے تقریب کے اختتام پر عزم کا اظہار کیا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید ترین عالمی وسائل تک مفت رسائی دینے کی پالیسی پر سختی سے کاربند رہے گی۔