LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

خبردار! سمز کے غیرقانونی استعمال کے معاملے پر ایڈوائزری جاری

Web Desk

8 June 2026

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے ملک بھر میں موبائل فون سمز کے بڑھتے ہوئے غیر قانونی اور مشکوک استعمال کو روکنے کے لیے شہریوں کے نام ایک اہم اور سخت ترین ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق، ٹیلی کام سیکٹر کی ریگولیٹری اتھارٹی نے شہریوں کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق شدہ اپنی کوئی بھی سم کسی دوسرے شخص کو استعمال کے لیے دینا قانوناً جرم ہے، جس پر بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزا ہو سکتی ہے۔پی ٹی اے نے اس ایڈوائزری میں قانونی پوزیشن کو مکمل طور پر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کسی دوسرے فرد یا شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سم کا خود استعمال کرنا بھی مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔

جرم کی ذمہ داری: کسی بھی موبائل سم کے ذریعے ہونے والی کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی، فراڈ یا دہشت گردی کی تمام تر قانونی ذمہ داری صرف اور صرف اسی صارف پر عائد ہوگی جس کے نام پر وہ سم اصل میں رجسٹرڈ ہے۔ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل گائیڈ لائنز جاری کی ہیں”عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ (CNIC) پر رجسٹرڈ تمام سمز کی تعداد اور تفصیلات سے ہر وقت باخبر رہیں۔ اگر ان کے علم میں کوئی ایسی سم آئے جو انہوں نے خود جاری نہیں کروائی یا وہ اب ان کے استعمال میں نہیں ہے، تو اسے فوری طور پر متعلقہ کمپنی سے بلاک کروائیں۔”ایڈوائزری میں مزید تاکید کی گئی ہے کہ صارفین جب بھی کوئی نئی سم خریدنا چاہیں، تو وہ صرف اور صرف کمپنی کی مستند و منظور شدہ فرنچائز، رجسٹرڈ ریٹیلر یا آفیشل کسٹمر سروس سینٹر کا ہی رخ کریں، تاکہ فنگر پرنٹ کی منتقلی اور دھوکہ دہی کے مروجہ واقعات سے بچا جا سکے۔پی ٹی اے نے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سمز کے محفوظ، محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ملک میں سائبر جرائم، مالیاتی فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی بیخ کنی میں سکیورٹی اداروں کو مدد مل سکے۔