فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے واٹس ایپ کا بڑا قدم
Web Desk
6 June 2026
نیویارک/لندن: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے قبل کھیلوں کا سامان بنانے والی دنیا کی مشہور کمپنی ‘ایڈیڈاس’ (Adidas) اور معروف انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم ‘واٹس ایپ’ نے ڈیجیٹل دنیا اور فٹ بال کے مداحوں کے لیے ایک حیران کن اور جدید ترین اشتراک (Partnership) کا اعلان کر دیا ہے۔
اس منفرد اشتراک کے تحت، دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے روایتی فٹ بال ایموجی (Emoji) کو اب باقاعدہ طور پر ورلڈ کپ کی آفیشل میچ بال ’ٹرائی اونڈا‘ (Trionda) کے ڈیجیٹل روپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد، واٹس ایپ چیٹس میں عام سا نظر آنے والا فٹ بال ایموجی اب محض ایک ساکن یا روایتی آئیکن نہیں رہے گا، بلکہ یہ لائیو اپڈیٹ کے بعد فوری طور پر ’ٹرائی اونڈا‘ کے آفیشل ڈیزائن میں بدل جائے گا۔ماہرینِ مارکیٹنگ کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ ایک چھوٹی سی تبدیلی دکھائی دیتی ہے، مگر اس کا اصل مقصد آج کے دور کے ان ماڈرن فٹ بال فینز کو ہدف بنانا ہے جو میچ کا پورا مزہ گروپ چیٹس، لائیو ری ایکشنز اور میچ ڈے میسجنگ کے ذریعے لیتے ہیں۔اس اسمارٹ اقدام کی بدولت فیفا ورلڈ کپ براہِ راست دنیا بھر کے کروڑوں صارفین کی روزمرہ کی گفتگو اور چیٹنگ کا حصہ بن جائے گا۔
فیفا مینوئل کے مطابق، ورلڈ کپ 2026 تاریخ میں پہلی بار مشترکہ طور پر تین ممالک یعنی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جا رہا ہے۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم ‘فیفا’ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی آفیشل گیند کا نام اسی تاریخی اور منفرد سیٹ اپ کو پیشِ نظر رکھ کر وضع کیا گیا ہے۔
اس نام کے لغوی معنی درج ذیل ہیںیہ لفظ ٹورنامنٹ کے تینوں میزبان ممالک (امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو) کی تکون اور اتحاد کی علامت ہے۔ یہ ہسپانوی اور پرتگالی زبان کا لفظ ہے، جس کے مروجہ معنی ’لہر‘ (Wave) کے ہیں۔
گیند کا متحرک اور جدید ترین سائنسی ڈیزائن بھی اسی نظریے کے تحت تیار کیا گیا ہے، جس میں لہراتی ہوئی رنگین لکیریں اور گرافکس ان تینوں میزبان ممالک کے درمیان فٹ بال کے لازوال جنون، عوام کے مابین رابطے اور ثقافتی بہاؤ کو خوبصورتی سے ظاہر کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026