LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

آزاد کشمیر، جی بی میں سست انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز میں خلل کی وجوہات سامنے آگئیں

Web Desk

6 June 2026

مظفرآباد/گلگت: آزاد جموں و کشمیر (AJK) اور گلگت بلتستان (GB) میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری سست انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز میں تعطل کی اصل اور ہولناک وجوہات باقاعدہ طور پر سامنے آ گئی ہیں۔

اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (SCO) کی ایک اہم دستاویز کے مطابق، گزشتہ سال جولائی اور اگست 2025 کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہونے والی شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے تباہ ہونے والا مواصلاتی انفراسٹرکچر تاحال مکمل طور پر بحال نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث نیٹ ورک بری طرح متاثر ہے۔

ایس سی او دستاویز کے مینوئل کے مطابق متاثرہ علاقوں کی موجودہ پوزیشن درج ذیل ہےقدرتی آفات سے تباہ ہونے والے مواصلاتی نیٹ ورکس کو اس وقت ہنگامی بنیادوں پر دستیاب وسائل کے تحت عارضی انتظامات کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ عارضی بحالی کے یہ اقدامات مستقل حل نہیں ہیں، جس کی وجہ سے یہ سسٹم بار بار خرابیوں کا شکار ہو رہے ہیں اور نیٹ ورک پر رش اور دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔متاثرہ اضلاع میں متعدد مواصلاتی نظام اب بھی اپنی انتہائی کم استعداد (Capacity) پر کام کر رہے ہیں، جو انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور سروسز میں خلل کی بنیادی وجہ ہے۔

دستاویز میں سیلاب اور بارشوں کے باعث مواصلاتی تنصیبات کو پہنچنے والے بڑے پیمانے پر نقصانات کا تفصیلی مینوئل جاری کیا گیا ہے آپٹیکل فائبر اور ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 464.4 ملین روپے لگایا گیا ہے، جس میں 40 کلومیٹر زیر زمین اور 60 کلومیٹر فضائی آپٹیکل فائبر کیبل شامل ہے۔باغ۔ریڑہ، ہنزہ۔سوست، کوٹلی۔راولاکوٹ اور اوچھڑ نالہ۔داسو ڈیم کے اہم فائبر لنکس کو شدید نقصان پہنچا۔نقصانات میں 1000 پولز، ان کے متعلقہ آلات اور 54 کلومیٹر کاپر کیبل کی مکمل تباہی بھی شامل ہے۔ایس سی او کی 25 ٹیلی کام سائٹس پر قائم سول ورکس انفراسٹرکچر سیلاب کی زد میں آیا، جس کی مالیت 200 ملین روپے ہے۔ اس کے علاوہ 15 شمسی توانائی (Solar) کے سسٹمز اور 25 ارتھنگ پوائنٹس بھی تباہ ہوئے، جس سے پورے نظام کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

ایس سی او (SCO) نے واضح کیا ہے کہ عارضی طور پر بحال کی گئی خدمات خطے کے شہریوں کی ضروریات کے لیے کافی نہیں ہیں۔ مواصلاتی نیٹ ورک کی مستقل بحالی، نظام کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے اور بڑے پیمانے پر ہونے والے ان نقصانات کے ازالے کے لیے تنظیم نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) سے فوری طور پر 1018.4 ملین روپے کے اضافی فنڈز جاری کرنے کا باقاعدہ مطالبہ کر دیا ہے۔