ایران فٹبال ٹیم کو امریکہ کے ویزے جاری، ورلڈ کپ میں شرکت کی راہ ہموار
Web Desk
5 June 2026
واشنگٹن: امریکی صدارتی دفتر کے ایک اہلکار کے مطابق ایران کی ورلڈ کپ فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو امریکہ میں داخلے کے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد ٹیم کی عالمی کپ میں شرکت کی راہ صاف ہو گئی ہے۔
رائٹرز کے مطابق یہ ویزے ایران کی جانب سے بارہویں گھنٹے میں کیے گئے سفارتی رابطوں کے بعد جاری کیے گئے، جب ٹیم کے لیے ویزا معاملات غیر یقینی صورتحال کا شکار تھے۔
ایران کے سفیر برائے میکسیکو ابوالفضل پسندیدہ نے بتایا تھا کہ ٹیم کو اب تک ویزے نہیں ملے تھے، تاہم بعد ازاں رات کے وقت ویزوں کا اجرا عمل میں آیا، جس کی تصدیق امریکی صدارتی دفتر کے اہلکار نے بھی کی۔
رپورٹس کے مطابق ایران کی ٹیم نے ویزا مسائل اور سفری مشکلات کے باعث اپنا بیس کیمپ امریکی ریاست ایریزونا سے میکسیکو کے شہر تیجوانا منتقل کر دیا ہے، اور ٹیم اتوار کی صبح وہاں پہنچے گی۔
ایران کی ٹیم 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں اپنا پہلا گروپ میچ کھیلے گی، اس کے بعد 21 جون کو بیلجیم جبکہ 26 جون کو مصر کے خلاف سیئٹل میں مقابلہ ہوگا۔
امریکی حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ایران کے وفد میں کسی ایسے فرد کو شامل نہیں کیا جائے گا جس کا تعلق پاسداران انقلاب سے ہو، جبکہ بعض کھلاڑیوں نے لازمی فوجی خدمات اسی ادارے سے وابستہ رہ کر انجام دی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
روس: پیٹرول کی قلت سے نمٹنے کیلئے ڈرائیور گولیاں استعمال کرنے لگے
25 June 2026
پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف ٹربیونلز ہفتے سے کارروائیاں شروع کرینگے
25 June 2026
اسلام آباد، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کا زلزلہ
22 June 2026
معروف ترک اداکارہ ایجے ارتیم 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
16 June 2026
گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی 10، آزاد امیدوار 7 اور ن لیگ 4 نشستوں پر کامیاب
8 June 2026
نیویارک: پین اسٹیشن پر چاقو حملہ، 5 افراد زخمی، ملزم گرفتار
8 June 2026
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے جاری، مزید 4 افراد جاں بحق
2 June 2026
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
31 May 2026