LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر کام شروع سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بائیں بازو کے رہنما لوئس سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب فرانس میں احتجاج کرنے والی تنظیموں نے 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا لانا نصیبہ یو این سیکرٹری جنرل بننے کی کوشش میں گریٹر اسرائیل منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہیں، قالیباف اسرائیلی الیکشن: مقبوضہ مغربی کنارے کی تمام زمینی گزر گاہیں بند، نقل و حرکت پر پابندی ایران اور اتحادی اسرائیلی انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلئے حملے کر سکتے ہیں، نیتن یاہو سری لنکا کی بین الاقوامی پانیوں میں امدادی کارروائی، 40 ایرانی ملاحوں کو بچا لیا ایران نے امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر دیں، ٹرمپ انتظامیہ سفارتکاری کیلئے تیار، جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں: اسماعیل بقائی سینئر ایرانی عہدیدار کی دوحہ سے ایک وفد تہران پہنچنے کی تصدیق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی، صدر اور وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد روس کے بین الاقوامی اقتصادی فورم 2026ء کے سفیر کے عہدے پر پاکستانی شخصیت کی تقرری مری: گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

راحت فتح علی خان کو وراثتی جائیداد تنازع کیس میں ریلیف مل گیا

Web Desk

29 May 2026

لاہور: وراثتی جائیداد کے دیرینہ تنازع کیس میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، جہاں لاہور ہائیکورٹ نے انہیں ایک بڑا قانونی ریلیف فراہم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے راحت فتح علی خان کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ ہائیکورٹ نے کورٹ فیس جمع نہ کرانے کی تکنیکی بنیاد پر راحت فتح علی خان کی اپیل خارج کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ یکسر کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے گلوکار کی اپیل کو دوبارہ بحال کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق راحت فتح علی خان نے فیصل آباد میں واقع 1 کنال 9 مرلہ ڈبل اسٹوری مکان پر قبضے کی تصدیق کے لیے سول کورٹ میں دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ سول عدالت نے 14 مئی 2019 کو راحت فتح علی خان کے خلاف ڈگری جاری کی تھی، جس کے بعد انہوں نے اس فیصلے کو ٹرائل کورٹ (سیشن عدالت) میں چیلنج کیا۔ تاہم، ٹرائل کورٹ نے محض 15 ہزار روپے کی کورٹ فیس جمع نہ کرانے پر تکنیکی بنیادوں پر ان کی اپیل خارج کر دی تھی، جس کے خلاف گلوکار نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔