سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
Web Desk
26 October 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کا اہم اور حتمی اجلاس آج شیڈول ہے، جس میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور افراطِ زر (مہنگائی) کے تناظر میں آئندہ مدت کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
معاشی ماہرین اور مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی حالیہ جیو پولیٹیکل کشیدگی، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث مرکزی بینک کی جانب سے بنیادی پالیسی ریٹ میں 50 بیسز پوائنٹس (0.50%) تا اضافہ متوقع ہے۔ اس ممکنہ اضافے کے بعد ملک میں موجودہ 11.5 فیصد کی شرحِ سود (Interest Rate) بڑھ کر 12 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
تاہم دوسری جانب، معاشی ترقی کی سست روی اور صنعتی سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات کے پیشِ نظر شرحِ سود کو موجودہ 11.5 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کے امکان کو بھی مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جا رہا۔ اجلاس کے اختتام پر مانیٹری پالیسی کا حتمی اور باضابطہ اعلان گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی جانب سے کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی
27 October 2026
قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026
سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان
27 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان
27 October 2026
پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز
27 October 2026
ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
27 October 2026
بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ
27 October 2026