LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا: اقوام متحدہ کا انکوائری کمیشن یمنی افواج کے 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا پر 1276 حملے، 382 کمانڈر و اہلکار نشانہ بنے وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی آج ملاقات طے ایران نے یورپ اور امریکا کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے: ٹرمپ کوٹ ادو: 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا سبزی فروش گرفتار بھارت کشمیریوں کے جزبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتا: صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر ایران پر حملے کی مخالفت: اسرائیلی وزیراعظم کا آرمی چیف کو برطرف کرنے کا امکان

انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی، صدر اور وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

Web Desk

26 October 2026

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے سنسنی خیز میچ میں انگلینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایک وکٹ سے فتح حاصل کرنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے عزم، حوصلے اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کو یادگار فتح سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری اور آخری وقت تک جدوجہد جاری رکھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر رن، وکٹ اور کیچ میں قومی ٹیم کا جذبہ، نظم و ضبط اور صلاحیت نمایاں رہی۔ انہوں نے خاص طور پر شاداب خان کی شاندار سنچری اور حارث رؤف کے ساتھ ان کی اہم شراکت داری کی تعریف کی جس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ لاہور کے کرکٹ شائقین کا جوش و خروش پوری قوم کی آواز بن گیا اور اس کامیابی نے لاکھوں پاکستانیوں کے دل خوشی سے بھر دیے۔ انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پوری انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔