بجلی بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ
Web Desk
22 May 2026
وفاقی وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے بجلی کے بلوں پر موجود کیو آر کوڈ (QR Code) کی آڑ میں صارفین کی انتہائی حساس اور ذاتی معلومات چوری ہونے کا بڑا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاور ڈویژن نے ملک بھر کے بجلی صارفین کو سائبر جرمان اور ڈیٹا ہیکنگ سے بچانے کے لیے ایک ہنگامی اور اہم ترین ایڈوائزری (Advisory) جاری کر دی ہے۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، کچھ بدعنوان اور جرائم پیشہ عناصر بجلی صارفین کو دھوکہ دینے کے لیے بلوں پر جعلی کیو آر کوڈز یا سوشل میڈیا پر مختلف لنکس کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس دھوکہ دہی کے طریقہ کار کے تحت صارفین کو ایک مخصوص لنک پر کلک کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، جہاں انہیں چار مختلف مراحل (Stages) میں اپنی ذاتی اور مالی معلومات شیئر کرنے کا کہا جاتا ہے۔ معلومات درج کرنے کے بعد، صارفین سے اسی لنک پر 6 ہندسوں والا سیکیورٹی کوڈ (OTP) درج کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے ہیکرز صارفین کے بینک اکاؤنٹس یا دیگر ڈیجیٹل ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔
پاور ڈویژن نے واضح الفاظ میں الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بل کے علاوہ اس سے متعلقہ کوئی بھی معلومات کسی دوسرے غیر متعلقہ پلیٹ فارم یا ویب سائٹ پر درج نہیں ہو سکتیں، اور معلومات کے اندراج کا یہ رائج کیا جانے والا طریقہ کار سراسر غلط، جعلی اور غیر قانونی ہے۔ بعض عناصر ان کیو آر کوڈز کو استعمال کر کے اپنے مذموم مقاصد اور شہریوں کو مالی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاور ڈویژن نے اس اسکیم اور اس کے پیچھے سرگرم جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں وفاقی تحقیقاتی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے تاکہ ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جا سکے۔ پاور ڈویژن نے صارفین کو سخت ہدایت کی ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں پر دی جانے والی کسی بھی قسم کی سبسڈی (Subsidy) کے حصول کے لیے کسی بھی غیر تصدیق شدہ ڈیجیٹل آلات، نامعلوم لنکس، یا کسی سادہ کاغذ پر اپنی معلومات ہرگز درج نہ کریں اور ایسے کسی بھی پیغام کی فوری رپورٹ کریں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
26 August 2026
امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
26 August 2026
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
آزاد کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026