LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کچھ دیر پہلے ایران کی جانب معاہدے کیلئے رابطہ کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ کا ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین اور کویت میں سائرن بج گئے ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا: قالیباف وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی پر اظہار افسوس

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا گرین زون میں آغاز

Web Desk

22 May 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی زبردست تیزی اور مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے، جہاں انویسٹرز کے زبردست اعتماد کے باعث مارکیٹ نے ایک اور نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز (جمعہ) جیسے ہی ٹریڈنگ کا آغاز ہوا، تو انویسٹرز کی جانب سے جارحانہ خریداری دیکھنے میں آئی۔ ابتدائی سیشن کے دوران ہی بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس (KSE-100 Index) میں 1,000 سے زائد پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بدولت انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار 624 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق، مارکیٹ میں جاری یہ ریکارڈ ساز تیزی گزشتہ روز کے مثبت تسلسل کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 514 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، اور آج صبح مارکیٹ نے وہیں سے اپنی اڑان دوبارہ شروع کی ہے۔

مارکیٹ بروکراڑز کا کہنا ہے کہ خطے میں جیو پولیٹیکل کشیدگی کم ہونے کی امیدوں اور مستحکم معاشی اشاریوں کی وجہ سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار بڑے پیمانے پر شیئرز کی بائنگ (Buying) کر رہے ہیں، جس سے پاکستان کیپٹل مارکیٹ میں تیزی کا یہ تاریخی سفر بلاتعطل جاری ہے۔