کیوبا کے سابق صدر راول کاسترو پر 1996 کے طیارہ حادثے کے کیس میں امریکا نے فردِ جرم لگا دی
Web Desk
20 May 2026
امریکا نے 1996 میں دو سویلین طیاروں کو مار گرائے جانے کے واقعے سے متعلق کیوبا کے سابق صدر اور سابق وزیر دفاع راول کاسترو پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق راول کاسترو پر امریکی شہریوں کے قتل کی سازش، طیاروں کی تباہی اور چار افراد کے قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر 94 سالہ راول کاسترو پر یہ الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ مقدمہ اس واقعے سے متعلق ہے جب 1996 میں کیوبا کی فضائیہ نے جلا وطن کیوبن تنظیم کے دو چھوٹے طیارے مار گرائے تھے، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس وقت راول کاسترو کیوبا کے وزیر دفاع جبکہ ان کے بھائی فیدل کاسترو ملک کے صدر تھے۔ امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ کارروائی کی منظوری وزارت دفاع کی سطح پر دی گئی تھی۔
بعد ازاں امریکی حکام کی جانب سے کیوبا کے متعدد دورے بھی کیے گئے جبکہ یہ مقدمہ طویل عرصے بعد دوبارہ کھولا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان
29 August 2026
معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی
29 August 2026
آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن
29 August 2026
پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار
29 August 2026
پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک
29 August 2026
کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم
29 August 2026
علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں
29 August 2026
عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ
29 August 2026