LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا 27ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں پہنچے گی، بانی کی رہائی سزا پوری ہونے کے بعد ممکن ہے: فیصل کریم کنڈی پارلیمنٹ ہاؤس: اپوزیشن چیمبر میں علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات، آئین تحفظ اجلاس پر اہم مشاورت وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا، امتحان 16 اگست کو ہوگا

Web Desk

19 May 2026

اسلام آباد: میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند ملک بھر کے لاکھوں طلبہ کے لیے اہم ترین خبر سامنے آئی ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے باقاعدہ طور پر ایم ڈی کیٹ (MDCAT) 2026 کے شیڈول کا پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کے باضابطہ اعلامیے کے مطابق، امسال ایم ڈی کیٹ کا انعقاد 16 اگست 2026 بروز اتوار کو ملک بھر میں بیک وقت کیا جائے گا۔

کونسل نے طلبہ کی سہولت اور تیاری کے حوالے سے ایک اہم وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے گزشتہ سال یعنی 2025 کا نصاب (Syllabus) ہی لاگو رہے گا، تاکہ طلبہ کو کسی نئی تبدیلی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پی ایم ڈی سی نے امتحان کے شفاف اور پُرامن انعقاد کے لیے تمام صوبوں اور متعلقہ ایڈمٹنگ یونیورسٹیز (Admitting Universities) کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کونسل نے طلبہ کو تاکید کی ہے کہ وہ رجسٹریشن اور دیگر تازہ ترین تفصیلات کے لیے پی ایم ڈی سی کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔