کاروبار کا رجحان بڑھنے لگا، 3ماہ میں کمپنی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
Web Desk
17 May 2026
اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنی رجسٹریشن اور کمپلائنس نظام میں اصلاحات کے بعد نمایاں بہتری رپورٹ کی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق فروری سے اپریل کے دوران 10511 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ سال اسی مدت میں 8693 کمپنیاں رجسٹر کی گئی تھیں۔
صرف اپریل میں 4082 کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔
کمیشن کے مطابق 22 سے زائد ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں حصہ لیا، جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ادا شدہ سرمائے میں 218 فیصد اضافہ ہوا۔
یہ سرمایہ بڑھ کر 88 کروڑ 20 لاکھ روپے تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ سال یہ 27 کروڑ 70 لاکھ روپے تھا۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مختلف شعبوں جیسے تجارت، خدمات، معلوماتی ٹیکنالوجی، تعمیرات اور معدنیات میں سرمایہ کاری کی۔
کمپنیوں کی ریگولیٹری کمپلائنس میں بھی بہتری دیکھی گئی، اور 3 ماہ میں 61960 کمپنیوں نے سالانہ گوشوارے جمع کرائے، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 38326 تھی۔
کمیشن کے مطابق غیر لسٹڈ کمپنیوں کے شیئر سرٹیفکیٹس کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام جاری ہے، اور مختلف شہروں میں سہولت مراکز کے قیام کے ساتھ ساتھ نظام کو خودکار بنانے اور ناموں کی منظوری کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے پٹرول سستا ہونے کی امید ہے: رانا ثنا اللہ
31 October 2026
مولانا زیرک سیاستدان، اسمبلی میں بیان دے کر ان سے غلطی ہوئی: رانا تنویر حسین
31 October 2026
وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ: حتمی فیصلوں کو بار بار چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی
31 October 2026
کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے 14 شہروں کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے: مراد علی شاہ
31 October 2026
امریکی فوج کا 2 ماہی گیر کشتیوں پر مبینہ حملہ، 4 افراد متاثر ہوئے: ایرانی میڈیا
31 October 2026
دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
31 October 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا
31 October 2026
پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے تاریخ کے پہلے پوپ بن گئے
31 October 2026