پاکستان نے امریکاسے پہلی بار60لاکھ بیرل خام تیل درآمدکیاہے، علی پرویز ملک
Web Desk
14 May 2026
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا سے پہلی بار 60 لاکھ بیرل خام تیل درآمد کیا ہے جبکہ پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش اور معدنیات کے شعبے میں مشترکہ کام کے مواقع ہیں۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے امریکی معاون وزیر خارجہ ایس پال کپور نے ملاقات کی ۔اس موقع پر امریکی ناظم الامور سفیر نیتالی بیکر بھی موجود تھیں۔
ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ علی پرویز ملک نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے آگاہ کیا۔۔دونوں ممالک کے درمیان یٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پراتفاق کیا گیا۔
امریکی معاون وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا ہمیشہ ایک دوسرے کے لیے اہم رہے ہیں۔تعلقات کی حالیہ گرم جوشی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پہلی بار پاکستان نے امریکا سے 60 لاکھ بیرل خام تیل درآمد کیا ہے۔
پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ توانائی اصلاحات کا مقصد مقامی وسائل پر انحصار، کارکردگی میں بہتری اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بندرگاہی انفرا اسٹرکچر، اسٹوریج سہولیات اور ریفائنری اپ گریڈیشن میں تعاون کے امکانات موجود ہیں، تیل اور گیس کی تلاش اور معدنیات کے شعبے میں بھی مشترکہ کام کے مواقع ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
27 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ
27 August 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
27 August 2026
سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار
27 August 2026
پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا
27 August 2026
برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے
27 August 2026
بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند
27 August 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا
27 August 2026