امریکا میں پاکستانی چاول کی برآمدات بڑھانے کیلئے نیویارک میں اہم تقریب
Web Desk
12 May 2026
پاکستان کے نیویارک میں قائم قونصل خانے کی جانب سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد کے اعزاز میں ایک خصوصی رابطہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں نیویارک، نیو جرسی اور پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے اہم درآمد کنندگان اور تقسیم کاروں نے شرکت کی۔
وفد کی قیادت رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین فیصل جہانگیر نے کی۔ وفد 7 سے 9 مئی 2026 تک امریکا کے دورے پر ہے، جس کا مقصد پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافے کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔
تقریب میں امریکا میں کام کرنے والی 25 سے زائد نمایاں کاروباری کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس موقع پر قونصل جنرل عامر احمد اٹوزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معیاری چاول کی برآمد کے حوالے سے وسیع صلاحیت رکھتا ہے اور امریکی شراکت داروں کے ساتھ تجارتی روابط مزید مضبوط بنائے جا سکتے ہیں۔
تجارتی و سرمایہ کاری مشیر عدنان محمود اعوان نے وفد کے دورے کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا مقصد منڈی تک رسائی بہتر بنانا، تجارتی رکاوٹوں کا جائزہ لینا اور طویل مدتی کاروباری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
شرکا کے درمیان مارکیٹ میں قیمتوں، معیار اور دیگر تجارتی امور پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی، جبکہ پاکستانی وفد نے عالمی معیار کے مطابق فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تقریب کے اختتام پر عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا، جہاں شرکا کو باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کا موقع ملا۔
متعلقہ عنوانات
جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس پھر روک دی گئی
30 August 2026
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026