LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

ایپل کا 2026 میں سستے آئی فون، آئی پیڈ اور میک لانچ کرنیکا فیصلہ

Web Desk

25 November 2025

رپورٹ کے مطابق ایپل اگلے سال بجٹ لائن اپ متعارف کرائے گا، جس میں آئی فون 17e کی آمد پہلی سہ ماہی کے وسط میں متوقع ہے۔

تجزیے کے مطابق آئی فون 17e کا ڈیزائن موجودہ ماڈل جیسا ہی رکھا جائے گا، جب کہ اس میں اے 19 چپ، 8 جی بی ریم اور ایپل کا نیا 18 میگا پکسل فرنٹ کیمرا شامل ہوگا۔

مین کیمرا 48 میگا پکسل ہی رہے گا اور نوچ ڈیزائن بھی برقرار رکھا جائے گا۔ ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ ایپل نئے C1X موڈیم کے بجائے پرانا C1 موڈیم ہی استعمال کرے گا۔

ایپل کم قیمت آئی پیڈ اور میک ماڈلز پر بھی کام کر رہا ہے۔ اگرچہ تفصیلات محدود ہیں، تاہم رپورٹس کے مطابق بیس ماڈل آئی پیڈ کو اے 18 چپ اور 8 جی بی ریم کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے گا، جو کہ ایپل انٹیلیجنس سپورٹ کرنے والا آخری آئی پیڈ ہوگا۔

کم قیمت میک بک کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ یہ آئی فون کلاس پروسیسر پر مبنی ہوگا، تاہم دیگر خصوصیات ابھی تک واضح نہیں ہیں اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ اس کا ڈیزائن ایم ون میک بک ایئر سے مشابہ ہوگا یا نیا انداز اپنائے گا۔