LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے پٹرول سستا ہونے کی امید ہے: رانا ثنا اللہ مولانا زیرک سیاستدان، اسمبلی میں بیان دے کر ان سے غلطی ہوئی: رانا تنویر حسین وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ: حتمی فیصلوں کو بار بار چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے 14 شہروں کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے: مراد علی شاہ امریکی فوج کا 2 ماہی گیر کشتیوں پر مبینہ حملہ، 4 افراد متاثر ہوئے: ایرانی میڈیا دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے تاریخ کے پہلے پوپ بن گئے قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال کرنے دے رہی ہے: پاکستان بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر قانونی جنگ جاری رکھیں گے: اٹارنی جنرل پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیرملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصف گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہو سکتا تھا: وزیراعظم سندھ ہائیکورٹ کا پارک پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم پولینڈ میں آئینی عدالت کا سربراہ معطل، پولیس کا ایوان عدل پر قبضہ، شہریوں کا احتجاج مریم نواز سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا طوفان، 22 اشیا مزید مہنگی

Web Desk

8 May 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے اور حالیہ ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.79 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 15.16 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران 22 اشیا مہنگی ہوئیں، 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 15 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق چکن کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور ایک ہفتے میں فی کلو قیمت 48 روپے 40 پیسے بڑھ گئی۔ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں بھی 74 روپے 75 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ڈیزل 19 روپے 47 پیسے اور پیٹرول 6 روپے 56 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا، جس کے اثرات دیگر اشیائے خورونوش پر بھی پڑے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہی، دودھ، بیف، مٹن، چائے، آلو، کیلے، کوکنگ آئل، خشک دودھ اور سگریٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

تاہم ٹماٹر، پیاز، لہسن، انڈے اور مختلف دالوں کی قیمتوں میں کچھ کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات اور غذائی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ رہا ہے۔