اسپیس ایکس نے پاکستانی نوجوان کی اے آئی کمپنی 60 ارب ڈالر میں خریدنے کی آفر کردی
Web Desk
23 April 2026
اسپیس ایکس نے پاکستانی نوجوان صالح آصف کی مشترکہ مصنوعی ذہانت کی کمپنی کے ساتھ بڑے پیمانے پر شراکت یا ممکنہ خریداری کا اعلان کیا ہے، جس کی مالیت ساٹھ ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
کمپنی کے مطابق کرسر اے آئی کے ساتھ معاہدے کے تحت دونوں ادارے جدید کوڈنگ اور ڈیجیٹل ذہانت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ اس تعاون کے نتیجے میں اسپیس ایکس کے بڑے سپرکمپیوٹنگ وسائل تک کرسر کو رسائی حاصل ہوگی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اگر مکمل خریداری نہ ہو تو اسپیس ایکس اس شراکت کے بدلے دس ارب ڈالر کی ادائیگی کرے گا، تاکہ دونوں ادارے مل کر جدید مصنوعی ذہانت کے ماڈلز تیار کر سکیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کرسر اے آئی اس وقت عالمی سطح پر نمایاں کمپنیوں میں شامل ہے، جو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ سسٹمز میں استعمال ہو رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس کمپنی کی سالانہ آمدن ایک ارب ڈالر سے زائد ہے جبکہ اس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی کامیابی نے اسے عالمی اے آئی مارکیٹ میں نمایاں مقام دلا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ میں شدت: عالمی معیشت کیلئے ایک اور بڑا خطرہ پیدا، مہنگائی کے خدشات بڑھنے لگے
3 September 2026
ٹرمپ کا شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر اظہار مسرت
2 September 2026
ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ
2 September 2026
ایران کے جوابی حملے: بحرین، اردن، یو اے ای، کویت میں امریکی اڈوں، ریڈار نظام کو نشانہ بنایا
2 September 2026
روس کا 24 گھنٹوں میں 1,330 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت، 2 اہم علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ
2 September 2026
جرمنی کے روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی وزارت خارجہ
2 September 2026
پرامن جوہری توانائی میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے: صدر پوتن
2 September 2026
سینٹ کام نے سیرک میں ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کر دی
2 September 2026