نادیہ خان کی ٹرولنگ کے بعد شوبز شخصیات کی طلحہ انجم کی حمایت
Web Desk
24 November 2025
مشہور ریپر طلحہ انجم کے خلاف نادیہ خان کے حالیہ انٹرویو کے بعد شوبز کی کئی شخصیات نے انجم کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ انٹرویو میں نادیہ خان نے طلحہ انجم سے سخت لہجے میں سوالات کیے، جسے کئی حلقوں نے جارحانہ قرار دیا۔
ابتدا میں انجم نے جرأت مندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وہ دوبارہ بھی ایسا کریں گے اور فن میں نفرت کی کوئی جگہ نہیں۔ بعد ازاں، انہوں نے یہ پوسٹ حذف کر دی اور ٹی وی پر نادیہ خان کے جارحانہ انداز میں معافی دینے پر مجبور ہوئے، جو جمعرات کو ایک نجی ٹی وی پروگرام میں پیش آئیں۔
انٹرویو کے دوران نادیہ خان نے بار بار طلحہ کی بات کاٹتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں ریپر سے پوچھا کہ سو رہے تھے؟ اور انٹرویو کے دوران ریپر کے ہر لفظ پر وہ “اوکے” اور “اور؟” کہتی رہیں، یہاں تک کہ ان کے شریک میزبان نے انہیں کہا کہ انجم کو اپنا جملہ مکمل کرنے دیا جائے۔
انسٹاگرام پر کئی پوسٹس اور اسٹوریز کے ذریعے شوبز شخصیات نے اپنی رائے ظاہر کیا۔ اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ انجم کو زیادہ احترام دیا جانا چاہیے کیونکہ وہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والا ایک معزز فنکار ہے، کسی بھی فنکار کو مجرم کی طرح پیش کرنا جائز نہیں، خاص طور پر قومی ٹی وی پر۔
انجم کے دفاع میں کئی دیگر شخصیات بھی سامنے آئیں، جنہوں نے فن کی سرحدوں سے بالاتر ہونے کی بات دہرائی۔ کشمیر کے لیڈ سنگر بلال علی اور گلوکار سیف سمیجو نے کہا کہ فن کبھی سرحدوں میں محدود نہیں ہونا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026