LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
موٹرسائیکل سواروں، پبلک وگڈزٹرانسپورٹ کےلیے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع فسادی غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانی کی تہہ کے سوا کچھ نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ پاک بحریہ کی پہلی ‘ہنگور کلاس’ آبدوز بیڑے میں شامل؛ صدرِ مملکت کی چین میں کمیشننگ تقریب میں شرکت وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، اہل افراد میں چیک تقسیم وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ فیصلہ معطل کردیا آبنائے ہرمز کی بندش، بحران سنگین ہونے لگا سفیرِ پاکستان کی چیئرمین امریکی خارجہ امور کمیٹی سے ملاقات؛ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف صومالیہ کی یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کی یقین دہانی امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کے عملے کے 6 ارکان رہا

Web Desk

23 April 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی سمعتا افضال سید نے سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں ایک ’ناکام سیاستدان‘ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل مسلم لیگ (ن) سے بے دخلی کے بعد سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں اور اب اپنی سیاسی شناخت بحال کرنے کے لیے مختلف دروازوں پر دستک دے رہے ہیں۔

سمعتا افضال سید نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا موجودہ رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنی ’سی وی‘ لے کر نئی سیاسی ملازمت کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پر بلاجواز تنقید کرنا دراصل مفتاح اسماعیل کی جانب سے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ایک ناکام کوشش ہے تاکہ وہ میڈیا کی خبروں میں جگہ بنا سکیں۔

رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل اپنی جماعتی اور سیاسی بنیادیں کھو چکے ہیں اور اب محض تنقیدی بیانات کے ذریعے اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام ان کی سیاسی قلابازیوں سے بخوبی واقف ہیں اور کسی بھی سیاسی پلیٹ فارم کے لیے ان کی کوششیں سودمند ثابت نہیں ہوں گی۔