واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ماہرین نے خبردار کردیا
Web Desk
17 April 2026
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی اور ممکنہ توانائی بحران کی خبروں کی آڑ میں سائبر جرائم پیشہ عناصر نے معصوم شہریوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ ہیکرز ان دنوں سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ کے نام سے ایک خطرناک وائرس پھیلا رہے ہیں، جو ایک کلک پر آپ کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
بھارتی شہر حیدرآباد سمیت مختلف علاقوں میں وائرل ہونے والی اس “وار لاک ڈاؤن نوٹس” فائل کے بارے میں سائبر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ محض ایک نوٹس نہیں بلکہ ایک منظم ‘سوشل انجینئرنگ’ حملہ ہے۔ اس پی ڈی ایف فائل میں چھپا خفیہ جاوا سکرپٹ کوڈ فائل کھلتے ہی فون یا کمپیوٹر کی سکیورٹی میں نقب لگا دیتا ہے۔ اس کے ساتھ بھیجی جانے والی اے پی کے (APK) فائل انسٹال ہوتے ہی ہیکرز کو فون کے کیمرے، مائیک اور پیغامات کا مکمل کنٹرول دے دیتی ہے، جس سے بینک کے او ٹی پی (OTP) چوری کرنا اور اکاؤنٹ خالی کرنا انتہائی آسان ہو جاتا ہے۔
سائبر ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی نامعلوم نمبر سے موصول ہونے والی ایسی فائلوں کو ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔ بچاؤ کے لیے موبائل سیٹنگز میں “انسٹال ان نون ایپس” کا آپشن بند رکھیں اور کسی بھی مشتبہ فائل کو فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں۔ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر اپنے فون کو قابل بھروسہ سکیورٹی ایپ سے سکین کرنا ضروری ہے تاکہ ذاتی ڈیٹا اور جمع پونجی کو محفوظ رکھا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
خبردار! غیرقانونی سم اجراء کی روک تھام کیلئے نگرانی مزید سخت
25 May 2026
لیتھیم نکالنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
25 May 2026
چین کا انسان کو چاند پر اتارنے کےلیے مشن کامیابی سے روانہ
25 May 2026
شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ 2026 گانے کی ویڈیو جاری، میسی اور امباپے سمیت عالمی ستارے شامل
24 May 2026
واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری، فون نمبر کے بغیر یوزر نیم سے چیٹ ممکن ہوگی
24 May 2026
2026 میں گوگل سرچ میں لکھے گئے غلط الفاظ کونسے ہیں؟
23 May 2026
علی بابا ڈاٹ کام کا پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے اے آئی پر مبنی ایکو ورک متعارف
23 May 2026
واٹس ایپ میں بڑی اپڈیٹ، اب میسجز پر اسٹیکرز سے بھی ری ایکشن دیا جاسکے گا
22 May 2026