امریکا میں مصنوعی ذہانت کی غلطی پر طالبعلم کو ہتھکڑی لگ گئی
Web Desk
31 October 2025
امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے پولیس اہلکاروں نے ایک ہائی سکول کے طالب علم کو اس وقت گھیر کر ہتھکڑیاں لگا دیں جب ایک مصنوعی ذہانت کے آلے نے اس کے چپس کے پیکٹ کو ہتھیار سمجھ لیا۔
بالٹی مور میں 16 سالہ تکی ایلین کین ووڈ ہائی سکول میں فٹ بال کی پریکٹس کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھے کہ اچانک مسلح پولیس اہلکار اس کی طرف بڑھنے لگے۔
ایلین نے بتایا کہ تقریباً آٹھ پولیس کی گاڑیاں ہمارے پاس آ کر رک گئیں، شروع میں تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ وہ کہاں جا رہے ہیں، پھر میں نے دیکھا کہ وہ میری طرف بندوقیں تانے آ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں زمین پر لیٹ جاؤ، جس پر میں نے کہا: کیا؟
طالب علم نے کہا کہ انہوں نے مجھے گھٹنوں کے بل بیٹھنے کو کہا، میرے ہاتھ پیٹھ کے پیچھے رکھوائے اور ہتھکڑیاں لگا دیں، پھر انہوں نے میری تلاشی لی اور معلوم ہوا کہ میرے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔
ایلین نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس کو وہ ڈوریٹوز کا پیکٹ ملا جو وہ کچھ دیر پہلے کھا رہے تھے، میں نے دونوں ہاتھوں سے ڈوریٹوز چپس کا ایک پیکٹ پکڑ رکھا تھا اور ایک انگلی باہر نکلی ہوئی تھی، پولیس نے کہا کہ یہ بندوق جیسا لگ رہا تھا۔
سکول کی پرنسپل کیٹ سمتھ نے والدین کو لکھے گئے ایک خط میں بتایا کہ سکول انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ سکول کی حدود میں کوئی شخص ہتھیار لیے ہوئے ہو سکتا ہے۔
پرنسپل کے مطابق میں نے اپنے سکول کے سکیورٹی افسر سے رابطہ کیا اور انہیں یہ اطلاع دی، انہوں نے مزید مدد کے لیے مقامی پولیس سٹیشن سے رابطہ کیا۔
بالٹی مور کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو ایک مشتبہ شخص کے پاس ہتھیار ہونے کی اطلاع ملی تھی، لیکن تلاشی کے بعد یہ طے پایا کہ اس شخص کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا
متعلقہ عنوانات
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026
جاپان میں 118 سال پرانی جیل لگژری ہوٹل میں تبدیل کردی گئی
24 September 2026
ترکیہ: بڑی مقدار میں لوبیا پکانے کا عالمی ریکارڈ
24 September 2026