ٹک ٹاک کی پاکستان میں 2025 ء کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری
Web Desk
14 April 2026
ٹک ٹاک نے2025ء کی چوتھی سہ ماہی کے بارے میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ اکتوبر سے دسمبر 2025 تک کے اعداد و شمار پر مشتمل اس رپورٹ میں ان اقدامات کی تفصیل دی گئی ہے جو ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی نشاندہی کرنے اور اسے حذف کرنے کے لیے انجام دیئے۔
2025ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران، ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پردوکروڑ، 29لاکھ ، 90ہزار460ویڈیوز ہٹائیں۔
اس عرصے میں ٹک ٹاک نے پیشگی اقدامات کے تحت ان ویڈیوز میں سے 99.9 فیصد ویڈیوز کو حذف کیا، جبکہ 98.4 فیصد ویڈیوز کو محض 24 گھنٹوں کے اندر حذف کیا گیا۔
گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی کے دوران ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 175 ملین ویڈیوز ہٹائیں ، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل مواد کا تقریباً 0.5 فیصد بنتی ہیں۔ حذف کی گئیں ویڈیوز میں سے 15کروڑ، 25لاکھ، 80ہزار933 ویڈیوزکوخودکار ٹیکنالوجی کے ذریعے شناخت کر کے ہٹایا گیا ، تاہم مزید جائزے کے بعد83لاکھر 60ہزار 780ویڈیوز بحال کر دی گئیں
اخلاقی اُصولوں پر ٹک ٹاک کی سالمیت برقرار رکھنے کے لیے اس سہ ماہی میں پلیٹ فارم نے 14کروڑ38لاکھ 34ہزار 113 جعلی اکاؤنٹس کو بھی حذف کیا ، جبکہ مزید 2کروڑ38لاکھ75ہزار 879ایسے اکاؤنٹس بھی ختم کیے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر افراد سے تعلق رکھتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق، حذف کی گئیں ویڈیوز کاایک نمایاں حصہ یعنی 21.2 فیصدایسے حساس یا بالغ موضوعات پر مشتمل تھا جومواد کے حوالے سے ٹک ٹاک کی پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔ مزید یہ کہ 9.1 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے حفاظتی اور مہذب رویے کے معیارات کی خلاف ورزی کی، جبکہ 1.2 فیصد ویڈیوز نے رازداری اور سیکیورٹی کے اصولوں سے انحراف کیا۔
متعلقہ عنوانات
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات: پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی
9 November 2026
وزیراعظم کے نام پر 13 ہزار روپے انعام کا لالچ: این سی سی آئی اے نے شہریوں کو جعلی پیغامات اور سائبر فراڈ سے خبردار کر دیا
9 November 2026
آزاد کشمیر پولیس کی چوکی پر فائرنگ میں زخمی سندھ رینجرز کے نائیک شہید
9 November 2026
پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت
9 November 2026
پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا
9 November 2026
انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کی شناخت مصنوعی ذہانت سے کی جائے گی: میٹا کا اعلان
9 November 2026
تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا
9 November 2026
یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
9 November 2026