روما ریاض کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
Web Desk
14 April 2026
سال 2025 میں مس یونیورس پاکستان کا تاج سر پر سجانے والی روما ریاض رواں سال فرانس میں منعقد ہونے والے دنیا کے معتبر ترین کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روما ریاض نے تصدیق کی ہے کہ وہ نہ صرف اس عالمی میلے کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی بلکہ وہ باوقار ‘ایکسپیڈیشن گالا’ کی میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دیں گی۔ پاکستان کی مسیحی برادری اور ایک پنجابی خاندان سے تعلق رکھنے والی روما ریاض نے اس موقع پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی سطح پر ملک کا مثبت چہرہ پیش کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔
یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ مس یونیورس پاکستان کا اعزاز رکھنے والی کوئی شخصیت کانز میں شرکت کر رہی ہے۔ اس سے قبل 2024 میں پاکستان کی پہلی مس یونیورس ایریکا رابن نے اس عالمی میلے میں ڈیبیو کیا تھا، جہاں ان کی شرکت کو بین الاقوامی میڈیا میں خوب سراہا گیا تھا۔ روما ریاض نے انکشاف کیا کہ وہ فیسٹیول کے دوران مختلف نامور فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کریں گی، تاہم انہوں نے ڈیزائنرز کے ناموں کو فی الحال صیغہ راز میں رکھا ہے اور کہا ہے کہ یہ سرپرائز جلد ہی سب کے سامنے آ جائے گا۔
فرانس کے ساحلی شہر میں منعقد ہونے والا 78واں کانز فلم فیسٹیول 12 مئی سے 23 مئی تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر سے بہترین فلموں کی نمائش کی جائے گی اور عالمی سینما کے بڑے نام شرکت کریں گے۔ روما ریاض کی شرکت کو پاکستانی فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو عالمی پلیٹ فارمز پر پاکستانی ٹیلنٹ کی بڑھتی ہوئی پہچان کی عکاسی کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شازیہ منظور کا چاہت فتح علی خان پر دلچسپ ردعمل وائرل
19 June 2026
نعمان اعجاز کا شوبز کی کمائی پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب
19 June 2026
ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
18 June 2026
مولانا طارق جمیل کو رولیکس گھڑی کا تحفہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
18 June 2026
سنچیتا کہتی تھی سشانت کی طرح جان دوں گی، دوست کا لرزہ خیز انکشاف
18 June 2026
کالا ہرن تنازع، سلمان خان عدالت پہنچ گئے، گووند نامدیو کو قانونی نوٹس
17 June 2026
دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو سلام، طارق عزیز کو مداحوں سے بچھرے چھ برس بیت گئے
17 June 2026
معروف ترک اداکارہ ایجے ارتیم 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
17 June 2026