ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ
Web Desk
13 April 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنے جارحانہ تیور برقرار رکھتے ہوئے سخت وارننگ دی ہے کہ اگر کوئی بھی ایرانی جہاز امریکی ناکہ بندی کے قریب آنے کی کوشش کرے گا تو اسے فوری طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بحریہ کا بڑا حصہ پہلے ہی سمندر کی تہہ میں جا چکا ہے اور اب تک ایران کے 158 بحری بیڑے مکمل طور پر تباہ کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کا ہدف صرف چند چھوٹے جہاز نہیں بلکہ پوری بحری قوت کو مفلوج کرنا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایرانی ‘فاسٹ اٹیک شپس’ کو کم تر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان چھوٹی کشتیوں سے امریکی بحریہ کو کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی عسکری کارروائیوں کا موازنہ منشیات کے خلاف آپریشنز سے کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسی طریقے سے کارروائی کر رہے ہیں جس طرح سمندر میں منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی نہ صرف تیز ہے بلکہ انتہائی سخت بھی ہے تاکہ دشمن کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکے۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے امریکہ کی سرحدی حفاظت اور انسدادِ منشیات کی مہم کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی انتظامیہ نے سمندر کے ذریعے امریکہ میں داخل ہونے والی 98.2 فیصد منشیات کو کامیابی سے روک دیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے طاقت کا بھرپور استعمال جاری رہے گا۔ دوسری جانب، عسکری مبصرین کا ماننا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ان بیانات سے خلیج میں براہِ راست فوجی تصادم کا خطرہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی
7 September 2026
ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ
7 September 2026
روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی
7 September 2026
جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا
7 September 2026
جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا
7 September 2026
پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس
7 September 2026
سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات
7 September 2026
امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر
7 September 2026