انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی 34ویں اسمبلی اور کونسل انتخابات،پاکستانی وفد کی شرکت
Web Desk
23 November 2025
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری وفد کے ہمراہ برطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں پاکستانی وفد انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کی 34ویں اسمبلی اور کونسل انتخابات میں حصہ لے گا۔
جنید انوار چودھری نے روانگی سے قبل بیان میں کہا کہ پاکستان بحری سرمایہ کاری اور تجارت کا علاقائی مرکز بننے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پورٹ انفراسٹرکچر کی مضبوطی، سمندری معیشت کی ترقی اور جدید میری ٹائم پالیسیوں کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ آئی ایم او کونسل میں پاکستان کی ممبرشپ نہ صرف سمندری سیکیورٹی بلکہ عالمی بحری ماحولیات کے تحفظ کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔
آئی ایم او کونسل کے انتخابات 28 نومبر کو ہوں گے، جن میں پاکستان کٹیگری ”سی“ میں کونسل نشست کے لیے مقابلہ کر رہا ہے۔ وزیر کے مطابق پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ اور عالمی بحری پالیسی میں مؤثر کردار بڑھانے کا خواہاں ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
16 August 2026
حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
16 August 2026