LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار

واٹس ایپ سٹیٹس میں مزید بہتری کر دی گئی

Web Desk

13 April 2026

سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس پر ‘سٹوریز’ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے میٹا کی ملکیت والی ایپ واٹس ایپ نے اپنے ‘اسٹیٹس’ فیچر میں ایک انقلابی تبدیلی لانے کی تیاری کر لی ہے۔ ویب بیٹا انفو (WABetaInfo) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، اب واٹس ایپ اسٹیٹس کو براہِ راست چیٹ ٹیب (Chat Tab) کا حصہ بنا دیا جائے گا، جس کے بعد صارفین کو اسٹیٹس دیکھنے کے لیے علیحدہ ٹیب میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ فیچر واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کے ڈیزائن کے بہت قریب لے آئے گا۔

اس نئی تبدیلی کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب صارفین ایسے افراد کے اسٹیٹس بھی دیکھ سکیں گے جن کا نمبر ان کے پاس محفوظ (Save) نہیں ہوگا، بشرطیکہ ان سے کبھی چیٹ پر بات چیت ہوئی ہو۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر بائی ڈیفالٹ نمایاں نہیں ہوگا بلکہ صارفین کو چیٹ لسٹ کو نیچے کی جانب پل (Pull Down) کرنا ہوگا، بالکل اسی طرح جیسے ٹیلی گرام (Telegram) میں اسٹوریز تک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔ اس لسٹ میں سب سے پہلے ان افراد کے اسٹیٹس نظر آئیں گے جن سے صارف کا رابطہ سب سے زیادہ رہتا ہے۔

فل وقت اس فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ اور آئی او ایس (iOS) کے بیٹا ورژن پر کی جا رہی ہے۔ ماہرینِ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے واٹس ایپ میں اسٹیٹس کی ویورشپ (Viewership) میں بڑا اضافہ متوقع ہے کیونکہ اب یہ صارفین کی نظروں کے سامنے ہوں گے۔ اگرچہ ابھی اس فیچر کی عالمی سطح پر لانچنگ کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے، لیکن بیٹا ٹیسٹنگ کا آغاز اس بات کی علامت ہے کہ بہت جلد تمام صارفین اس نئے اور جدید انٹرفیس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔