عرصے تک الحاد کی طرف مائل رہی، یشما گل
Web Desk
13 April 2026
نامور پاکستانی اداکارہ یشما گل نے اپنی زندگی کے ایک انتہائی حساس اور جذباتی مرحلے سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک طویل عرصے تک الحاد (ایمان سے دوری) کی طرف مائل رہی تھیں، تاہم گہری تحقیق اور مطالعے کے بعد وہ دوبارہ دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں۔ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ماضی میں وہ اپنے شکوک و شبہات کے حل کے لیے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے بھی رجوع کر چکی ہیں، جہاں انہوں نے تقدیر اور انسانی اختیار کے حوالے سے سوال کیا تھا کہ اگر سب کچھ پہلے سے لکھا ہے تو انسان کا اپنا انتخاب کیا معنی رکھتا ہے؟
یشما گل نے تقدیر کی اپنی ذاتی تشریح بیان کرتے ہوئے ایک خوبصورت مثال دی کہ انسان کے سامنے ہر روز کئی دروازے کھلتے ہیں اور وہ اپنی مرضی سے کسی ایک کا انتخاب کرتا ہے، تاہم اس انتخاب کے نتائج پہلے سے اللہ کے علم میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے ایمان کو ریڈیو سگنل سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ریڈیو پر آواز صاف سننے کے لیے صحیح فریکوئنسی ضروری ہے، بالکل اسی طرح اللہ کی رہنمائی واضح طور پر حاصل کرنے کے لیے ایمان کو نماز اور ذکر کے ذریعے مسلسل “چارج” کرنا پڑتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اللہ سے تعلق جتنا مضبوط ہوگا، صحیح دروازہ کھولنے میں اتنی ہی بہتر رہنمائی ملے گی۔
واضح رہے کہ یشما گل نے آسٹریلیا سے نفسیات (Psychology) کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور انہوں نے 2016 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ ان کے اس حالیہ اعتراف اور ایمان سے متعلق گفتگو کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے، جہاں مداح ان کی ہمت اور سچائی کی تعریف کر رہے ہیں۔ یشما کے مطابق ان کی نفسیات کی تعلیم نے بھی انہیں انسانی رویوں اور خالق کے درمیان تعلق کو سمجھنے میں مدد فراہم کی۔
متعلقہ عنوانات
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026