LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے

ژالے سرحدی نے شوہر سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

Web Desk

9 April 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنے شوہر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بے بنیاد افواہوں اور غلط فہمیوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، حال ہی میں اداکارہ کی اپنے شوہر کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی، جس کے کمنٹس میں متعدد صارفین نے ان کے شوہر کو غلط طور پر اداکارہ فضا علی کا شوہر قرار دینا شروع کر دیا۔ اس غلط فہمی نے اس وقت شدت اختیار کی جب کئی خواتین کی جانب سے بار بار یہی تبصرہ کیا گیا کہ تصویر میں موجود شخص فضا علی کے شوہر ہیں۔

معاملہ سنگین ہونے پر ژالے سرحدی نے سوشل میڈیا پر سخت وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بغیر کسی معلومات اور تصدیق کے بے سوچے سمجھے باتیں کر دیتے ہیں۔ انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ “میں کسی اور کے شوہر کے ساتھ اس قدر قریب ہو کر تصویر یا ویڈیو کیوں شیئر کروں گی؟” اداکارہ نے تسلیم کیا کہ شاید داڑھی یا کسی خاص زاویے کی وجہ سے مشابہت ہو سکتی ہے، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ حقائق کو مسخ کیا جائے۔

ژالے سرحدی نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ محض ایک ‘گوگل سرچ’ کے ذریعے درست معلومات حاصل کر سکتے ہیں بجائے اس کے کہ اپنی لاعلمی کا اظہار کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ گزشتہ 19 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور ان کے شوہر کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام قیاس آرائیاں من گھڑت ہیں۔ اداکارہ نے ویڈیو کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ تو ادا کیا، لیکن غیر ذمہ دارانہ تبصروں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں لاپرواہی قرار دیا۔