ہمارے ہاتھ ٹریگرپررہیں گے، اسرائیلی دھوکہ دہی سے مذاکرات بےمعنی ہوجائیں گے، ایرانی صدر
Web Desk
9 April 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھوکہ دہی سے مذاکرات بے معنی ہوجائیں گے۔
ایرانی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے خطے میں کشیدگی مزید اضافہ ہوگا۔ لبنان پر اسرائیلی حملے کھلی خلاف ورزی ہیں جو جنگ بندی معاہدے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات دھوکہ دہی اور عدم تعمیل کا اشارہ دیتے ہیں جس کے باعث مذاکرات بے معنی ہوجاتے ہیں۔ایرانی صدر نے مزید واضح کیا کہ ایران اپنے لبنانی بھائیوں اور بہنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ایران اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہمارے ہاتھ ٹرگر پر رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
17 July 2026
امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے
17 July 2026
امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے
17 July 2026
چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام
17 July 2026
امریکا کا برازیل پر بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
17 July 2026
روس کا یوکرین میں تعینات کسی بھی بین الاقوامی فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان
17 July 2026
تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان کو تاحیات لارڈز بنانے کا اعلان
17 July 2026
اسرائیلی وزیراعظم کا سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات میں شرکت سے انکار
17 July 2026